ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ پشاور میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17جبکہ زیادہ سے ذیادہ 37ڈگری تک جا نے کاامکان ہے۔پشاو رمیں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام 6جبکہ ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 40سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع مری، جہلم، سیالکوٹ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔