امریکا: جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

امریکا: جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں افراد بجلی سے محروم
کیپشن: امریکا: جنگلات میں پھر آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

ویب ڈیسک:امریکی جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشین کاؤنٹی کے جنگل میں لگنے والی آگ کے بعد3 ہزار علاقہ مکینوں کا انخلاء کروادیا گیا ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آگ کی وجہ سے اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

این بی سی نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ جنگل  کے لگ بھگ 8500 ایکڑ رقبہ پے آگ پھیل چکی ہے، جس میں سے صرف 10 فیصد حصے پر ابتک قابو پایا جاچکا ہے۔یہ آگ نیو جرسی کے اوشین اور لیسی ٹاؤن شپ میں لگی ہوئی ہے، جس سے قریب کی  1,320 عمارتوں کے آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اس  آگ کے پیش نظرگارڈن اسٹیٹ پارک وے کا ایک حصہ بند کردیا گیا  ہے، جو "بارنیگیٹ روڈ اور لیسی روڈ کے درمیان" ہے۔تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تعین کیا جا رہا ہے۔ آتشزدگی کےواقعے میں ابتک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی  ہے۔

Watch Live Public News