علیمہ خان کاعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہونےپر اظہار تشویش

علیمہ خان کاعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہونےپر اظہار تشویش
کیپشن: علیمہ خان کاعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہونےپر اظہار تشویش

ویب ڈیسک:عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ اگر آج عدلیہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو مستقبل میں کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھیں تاہم جج صاحب اٹھ کر جا چکے تھے، البتہ نیاز اللہ نیازی صاحب نے عدالت میں ان کی نمائندگی کی۔

علیمہ خان نے امید ظاہر کی کہ کل ان کی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر ہے اور وہ چیف جسٹس سے براہِ راست بات کر کے انصاف کی اپیل کریں گی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ”ہم بہت خوف میں ہیں کیونکہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ اگر عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی بھی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا یہی وجہ ہے کہ ہم محرومی کا شکار ہیں۔“

علیمہ خان نے توہین عدالت کے حوالے سے واضح کیا کہ اس جرم کی سزا چھ ماہ قید ہے لہٰذا قانون کا احترام اور عدلیہ کی بالادستی ہر صورت لازم ہے۔

بانی پی ٹی  آئی کے جیل مینوئل کے مطابق ان کو حقوق نہیں دیے جارہے ہیں  تو کل کس کے پاس جائیں گے،ہم سب کہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جوڈیشری کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی آزادی کےلیے کھڑے ہوں۔

 اس نیوز کو پلیجریزم  فری کردو ویب سائٹ کیلئے

Watch Live Public News