ویب ڈیسک: میٹا نے اپنی نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ " ایڈیٹس" (Reels Edit) کو باقاعدہ طور پر انسٹاگرام صارفین کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ اعلان رواں سال جنوری میں کیا گیا تھا، اور اب یہ ایپ ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبول ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو مقابلے کی ٹکر دینا ہے۔ کمپنی کے مطابق، ایڈیٹس میں ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے وہ تمام جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین اعلیٰ معیار کی انسٹاگرام ریلز بنا سکیں گے۔
اہم فیچرز:
10 منٹ کی ویڈیوز کی ریکارڈنگ: ان ایپ کیمرا کے ذریعے صارفین طویل ویڈیوز ریکارڈ کر کے انہیں براہِ راست انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔
ایڈوانسڈ ایفیکٹس: گرین اسکرین، انسٹاگرام کی میوزک لائبریری، اور دیگر ٹرینڈنگ ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز:
Animate: صرف ایک تصویر سے ویڈیو بنانے کی سہولت۔
Cutouts: ویڈیو سے افراد یا اشیاء کو الگ کرنے کی خاصیت۔
تخلیقی سوچ کے لیے علیحدہ ٹیبز
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ ایڈیٹس ایپ میں دو خاص ٹیب شامل کیے گئے ہیں:
Inspiration ٹیب: تخلیقی خیالات کو فروغ دینے کے لیے۔
Ideas ٹیب: ابتدائی خیالات کی نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے۔
انسٹاگرام فیچرز کی ہم آہنگی
میٹا نے بتایا کہ انسٹاگرام کے مخصوص فیچرز کو بھی ایڈیٹس ایپ میں ضم کیا گیا ہے، تاکہ ریلز بنانے والے کریئیٹرز اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید فیچرز جلد شامل ہوں گے
میٹا کی بلاگ پوسٹ کے مطابق، یہ ایپ اپنی ابتدائی مرحلے میں ہے اور مستقبل میں مزید فیچرز اور تخلیق کاروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اسے وسعت دی جائے گی۔