خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں سال 2025 کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔   پولیو کیس تورغر ضلع کی تحصیل کندھار کی یونین کونسل منجاکوٹ سے رپورٹ ہوا،منجاکوٹ کے 11 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کیس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) نے کی ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل رواں سال پہلا پولیو کیس جنوری میں ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔

اس نئے کیس کے بعد سال 2025 میں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔جن میں  سندھ سے چار، خیبر پختونخوا سے دو، اور پنجاب سے ایک پولیو کیس شامل ہے۔

Watch Live Public News