چینی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، پاکستان کی امن  کوششوں پر تبادلہ خیال

چینی سفیر کی وزیر اعظم سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، پاکستان کی امن  کوششوں پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور  سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ یہ تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

 انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News