کرکٹ ورلڈ کپ 2023، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ورلڈکپ وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی، پاکستان پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں کھیلے گا، پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی کھیلے گی۔ کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ٹوٹل 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے،وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، 29 ستمبر کو ہی ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ جاری شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، 30 ستمبر کو آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں 2 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی، تین اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں 3 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔