پنوعاقل:موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کارکی ٹرک سے ٹکر،4 افراد جاں بحق

پنوعاقل:موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کارکی ٹرک سے ٹکر،4 افراد جاں بحق
کیپشن: پنوعاقل:موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کارکی ٹرک سے ٹکر،4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں رحیم یار خان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زخمی اور نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

Watch Live Public News