جی سی یونیورسٹی لاہور کی طلباء کے جینز پہننے پر پابندی عائد

جی سی یونیورسٹی لاہور کی طلباء کے جینز پہننے پر پابندی عائد
کیپشن: جی سی یونیورسٹی لاہور کی طلباء کے جینز پہننے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے نیا ڈرس کوڈ نافذ کردیا۔ لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جینز نہیں پہن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے جبکہ طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی۔

نوٹیفیکشن میں طالبات کا دوپٹا لینا بھی لازمی کرار کر دیا گیا۔ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف ایکشن ہوگا۔

 وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا ہے کہ "طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں۔ جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔"

وی سی جی سی یو ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مزید کہا کہ "طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ، ٹائٹس پہننا نامناسب ہے۔ لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہیے، میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔"

Watch Live Public News