وزیر اعظم کا  بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس  کو خط، مدد کی پیش کش

وزیر اعظم کا  بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس  کو خط، مدد کی پیش کش

(ویب ڈیسک )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے   بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھا  گیااور   پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کی گئی  ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ   بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے،اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں، جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے،   گھر اور روزگار تباہ ہوئے، کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے  کہا کہ  بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں، پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا،   پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔

Watch Live Public News