(ویب ڈیسک ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا کے حصول کے عمل کو محفوظ اور پیپرلیس بنائے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کو آن لائن اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔جس میں امیگریشن اور ویزا کا ریکارڈ محفوظ ہوگا تاہم 6 ماہ سے کم قیام کرنے والوں کو اس اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ویزے کیلئے دی جانے والی درخواستوں کو مرحلہ وار آن لائن کیا جارہا ہے۔ ڈجیلٹلائزیشن پروسیس کی اپ گریڈیشن سے فزیکل دستاویزات کا پیش کیا جانا ختم کردیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ڈجیٹل کی طرف شفٹنگ کے باوجود با ئیو میٹرک ریزیڈنس پرمٹ (بی آر پی) 31 دسمبر 2024 تک کارآمد رہے گا۔ برطانیہ کا سفر کرنے والے بی آر پی ساتھ رکھیں۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا کہ برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا کے حصول کے عمل کو محفوظ اور پیپرلیس بنائے گا۔