وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے ایک وفد سے ملاقات کی،   ملاقات کے دوران علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کر رہے تھے،   ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال  کیا گیا، سارک کے قیام میں بنگلہ دیش کے بنیادی کردار کا اعتراف کیا گیا۔

رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی کے اعلیٰ سطح رابطوں پر بھی غور کیا۔ 

Watch Live Public News