ویب ڈیسک: مصطفی عامر پر جس کمرے میں تشدد کیا گیا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ارمغان کے ملازم کو خون صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے، زوہیب نامی ملازم نے خون کے نشان مٹانے کی کوشش کی۔
زوہیب نامی ملازم نے برش اور بوتل میں موجود لیکویڈ سے خون صاف کیا، مصطفی عامر پر تشدد کے بعد ارمغان نے رات 1:30 کے قریب ملازم سے خون صاف کروایا۔
خون صاف کرنے کی فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں دکھنے والے ملازم زوہیب نے مصطفی کا خون صاف کرنے کا اعتراف کیا ہے، زوہیب کو ارمغان کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔