ویب ڈیسک: لاہور میں پی آئی اے روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جان کی بازی ہارگئے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیملی نے 16 اگست کی رات رولنگ پیلس نامی ریسٹورنٹ اے کھانا کھایا،گھر پہنچتے ہی دونوں بیٹیوں اور ایک بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی۔
دونوں بیٹیاں 18 اور 19 اگست کی رات فوت ہو گئیں، 6 سالہ تحریم اور 4 سالہ ارحا زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، ہوٹل مالک، کچن سٹاف گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ مقدمہ والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلہ میں درج کیا گیا، افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔