کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کے بیٹے کا سادگی سے نکاح، تصاویروائرل

کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کے بیٹے کا سادگی سے نکاح، تصاویروائرل
اسلام آباد: کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے سعد غفور کا گزشتہ روز نکاح ہوگیاجس کی تصایر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے صاحبزادے سعد غفور کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی۔ نکاح کا احتمام اسلام آباد کی مقامی مسجد میں کیا گیا جو کہ علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔ آصف غفور کے بیٹے سعد کی نکاح کی تقریب سادہ تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اس تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے خاندان اور قریبی احباب نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔