(ویب ڈیسک ) اینکرپرسن آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال کا کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اینکر پرسن آفتاب اقبال کی دبئی میں گرفتار ہونیکی اطلاعات ہیں۔ اینکر پرسن آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے کہا ہے کہ میرے بڑے بھائی آفتاب اقبال کو کل رات دبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہیں نظر نہیں آئے۔