(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارعمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکار عمر عالم کی ویڈیو وسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دورانِ پرواز بھرے ہوئے جہاز میں لڑکی سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے خوبصورت و رومانوی انداز میں انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کے لیے انہیں پرپوز کیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے اور آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں۔ انہوں نے رئیلٹی شو ’ تماشہ‘ سیزن 1 سے شہرت حاصل کی جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل، گُرو سمیت دیگر شامل ہیں۔
عمر عالم نے فیچر فلم پرچی اور کرائم تھرلر ٹکسالی گیٹ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔