پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل

پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل
کیپشن: پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے خریداری کے لیے بولیاں جمع کرا دی ہیں۔

 ان بولیوں کو آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولا جائے گا، اور پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی۔ ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

مشیر نجکاری محمد علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڈنگ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اور اب ہم پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے پاس جائیں گے، جہاں ریزرو پرائس کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو پرائس کا ابھی کسی کو علم نہیں، اور یہ قیمت بورڈ سے منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی کے پاس جائے گی۔

مشیر نجکاری نے مزید کہا کہ کابینہ کمیٹی ریزرو پرائس کی حتمی منظوری دے گی۔ یہ ایک بہت بڑا مرحلہ ہے کیونکہ پچھلے 20 سالوں میں کوئی بڑی نجکاری نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News