کالعدم ٹی ایل پی رہنماؤں کا جماعت سے اظہار لاتعلقی

کالعدم ٹی ایل پی رہنماؤں کا جماعت سے اظہار لاتعلقی
کیپشن: ٹی ایل پی رہنماؤں کا کالعدم جماعت سے اظہار لاتعلقی

ویب ڈیسک: کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے اپنی سیاسی جماعت سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے متعدد رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ جن میں پی پی 148 کے امیدوار محمد نعیم سمیت شبیر احمد، وقاص احمد، ناظم اعلیٰ محمد شکیل اور محمد ندیم شامل تھے۔

اس موقع پر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کی دعوت سے متاثر ہوکر ٹی ایل پی میں شامل ہوئے۔ پاکستان کے دشمن کو پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنے کا موقع ملا۔  

محمد نعیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی سیاسی جماعت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ اسی لیے ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

محمد نعیم نے واضح کیا کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں ہیں اور ہم ہیں۔

Watch Live Public News