ملک میں عام انتخابات 12فروری کو مقررہ وقت پر ہوں گے،چیف ایڈوائزرمحمد یونس

ملک میں عام انتخابات 12فروری کو مقررہ وقت پر ہوں گے،چیف ایڈوائزرمحمد یونس
کیپشن: ملک میں عام انتخابات 12فروری کو مقررہ وقت پر ہوں گے،چیف ایڈوائزرمحمد یونس

ویب ڈیسک: بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے واضح کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔

پروفیسر یونس کا کہنا ہے کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں اور معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پروفیسر محمد یونس نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کروانے کے ذریعے یہ موقع یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News