(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چور فلیٹ سے 80 تولے سونا اور ڈائمنڈ جیولری بھی لے اڑے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں پیش آئی۔چور فلیٹ سے 80 تولے سونا، 9 لاکھ نقدی اور ڈائمنڈ جیولری بھی لےگئے۔
پولیس نے چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ فلیٹ کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں مدعی خاتون کے 2 واقف کاروں کو آتے دیکھا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے 2 افراد کو ہی ملزم نامزد کیا ہے۔