(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔جس میں وفاقی کا بینہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آج, 23 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے مراحل بہتر انداز میں مکمل ہو نے کے لئے دعاء بھی کی۔