چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ موجودہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، سائبر، معلوماتی، معاشی اور عسکری شعبوں پر محیط ہیں۔چینلجز سے نمٹنے کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی  کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء نے سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ہمہ جہتی اور مسلسل نوعیت کے ہیں،موجودہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، سائبر، معلوماتی، معاشی اور عسکری شعبوں پر محیط ہیں،قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ  دشمن عناصر براہِ راست جنگ کے بجائے پراکسیز اور بالواسطہ حربے استعمال کر رہے ہیں، مستقبل کے قائدین کو پیچیدہ اور غیر واضح خطرات کا ادراک اور مقابلہ کرنا ہوگا،غیر یقینی حالات میں واضح فیصلہ سازی اور فکری مضبوطی ناگزیر ہے،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسٹریٹجک قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،پیشہ ورانہ عسکری تعلیم قومی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کے تجزیے اور نتائج کو سراہا۔شرکاء کو دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار پر قائم رہنے کی ہدایت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے فیلڈ مارشل کایونیورسٹی آمد پر استقبال کیا۔

Watch Live Public News