بھارت کی تاریخی رسوائی،میچ سےقبل جاری کردہ پروموشکست کےبعد ڈیلیٹ

بھارت کی تاریخی رسوائی،میچ سےقبل جاری کردہ پروموشکست کےبعد ڈیلیٹ
کیپشن: بھارت کی تاریخی رسوائی،میچ سےقبل جاری کردہ پروموشکست کےبعد ڈیلیٹ

 ویب ڈیسک: عالمی کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ اس غیر متوقع نتیجے کے بعد مقابلے سے قبل جاری کیا گیا بھارتی نشریاتی ادارے کا طنزیہ اشتہار خود اس کے لیے سبکی کا سبب بن گیا۔

میچ سے پہلے نشر کیے گئے اشتہار میں جنوبی افریقا کو کمزور حریف کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جبکہ بھارتی ٹیم کو واضح برتری کی علامت دکھایا گیا۔ کپ کیک کے استعارے کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ بھارتی ٹیم کی جیت یقینی ہے اور تاریخ ایک بار پھر خود کو دہرا دے گی۔

لیکن میدان میں صورتحال یکسر مختلف رہی۔ جنوبی افریقا نے عمدہ بیٹنگ اور منظم باؤلنگ کے ذریعے بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایا اور عالمی کپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے بھارتی ٹیم کی بدترین شکست رقم کر دی۔

میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے بھارتی نشریاتی ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ قبل از وقت دعوے اور طنزیہ مہمات اکثر ٹیموں کے لیے دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد متنازع اشتہار خاموشی سے ہٹا دیا گیا۔

کرکٹ شائقین کے مطابق یہ مقابلہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ کھیل کے میدان میں نتیجہ صرف کارکردگی سے طے ہوتا ہے، نہ کہ دعوؤں اور اشتہارات سے۔ جنوبی افریقا نے اپنے کھیل سے ثابت کر دیا کہ اصل فیصلہ میدان میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News