یو اے ای میں عید الفطر کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

یو اے ای میں عید الفطر کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری و نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں، سرکاری ادارے اور پبلک سیکٹر کے محکموں میں 19 مارچ سے 22 مارچ تک 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔نجی شعبے سے وابستہ ملازمین کیلئے 19 مارچ سے 21 مارچ تک تعطیلات ہونگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر رمضان کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوا تو نجی شعبے کی تعطیلات میں 22 مارچ بھی شامل کر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News