ایران سرنڈر کا مطلب نہیں جانتا، کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے، ایرانی وزارت خارجہ 

ایران سرنڈر کا مطلب نہیں جانتا، کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے، ایرانی وزارت خارجہ 

(ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران سرینڈر کا مطلب نہیں جانتا، کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔

تہران میں پریس بریفنگ میں   ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی  نے کہا کہ ایران سرینڈر کا مطلب نہیں جانتا، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔

  اسماعیل  بقائی  نے کہا کہ محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ   ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی ممکنہ صورتِ حال کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Watch Live Public News