پنجاب میں اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

پنجاب میں اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
پبلک نیوز: پولیس سٹیشن مانانوالہ کا اے ایس آئی اصغر علی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم اصغر علی کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا۔ سرکل آفیسر شیخوپورہ نے ملزم سے رشوت کے 50 ہزار روپے برآمد کئے۔ مالی کرپشن پر ننکانہ کے سابق یوسی چیئرمین اور سیکرٹری بھی گرفتار۔ ملزمان پر اپنے دور میں 4 لاکھ 14 ہزار روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ سیکرٹری یونین کونسل ذکاء حسین اور احمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ چیئر مین یوسی لیاقت علی اور گلباز امین کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر03/22درج کر لی گئی ہے۔ جعلی اپائنٹمنٹ لیٹر کے ذریعے بھرتی ہونے والے عاقب جنید، علی رضا،ندیم اشرف اور فخر حسین گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان نے جعلسازی سے سرکاری سکول میں ملازمت حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ننکانہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی گئی۔ ننکانہ تھانے میں مقدمہ نمبر 03/21 درج کرکے ملزمان کو حراست میں کیا گیا۔ مریدکے میں 214 کنال زمین کے جعلسازی سے ملکیت حاصل کرنے پر رجسٹری محرر ساجد اسلم اور محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکل آفیسر شیخوپورہ نے ساجد اسلم اور محمد شبیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درخواست گزار محمد سرمد تیمور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر74/20 درج کر کیا گیا ہے۔ قصور میں جعلی سیل ڈیڈ تیار کرنے پر نائب تحصیلدار ملک اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔ درخواست گزار مریم نذیر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان نے جعلی کاغذات بنا کر درخواست گزار کی زمین ہتھیانے کی کوشش کی تھی۔ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان محمد یونس اور طارق حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔