وزیراعظم شہباز شریف کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک باد
وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق ہی نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا تھا ، جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) میں خیر مقدم کرتا ہوں ۔ شہباز شریف نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ہی ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے اور آزادانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے ۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید یہ کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔