ہارون رشید پی سی بی کے چیف سلیکٹر مقرر

ہارون رشید پی سی بی کے چیف سلیکٹر مقرر
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہارون رشید کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو چیلنج بھی کیا تھا،میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے،انہوں نے تین میچز کی پیشکش کی تھی۔ ہم نے افغان بورڈ کو بتایا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہوگی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔