ان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین لطف اٹھائے بغیر نہ رہ سکے، جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری رہے ۔ خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، پشاور ، اسلام آباد ، سکھر اور ملتان میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جبکہ کے الیکٹرک اور واپڈا کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کے لئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل ہی بجلی بحال کردی جائے ۔Posted as received
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 23, 2023
On a lighter note
بریکنگ نیوز !
قسط ادا نہ کرنے پر IMF والے پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گۓ ۔
????????
پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے بجلی بریک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی سوشل میڈیا مصروفیات سے مداحوں کو بھر پور لطف کروانا نہ بھولے۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کرنے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ہیں ۔