گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا کیوں لگایا؟ باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

pti flag murder
کیپشن: pti flag murder
سورس: google

ویب ڈیسک :  خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ طور پر والد نے اپنے بیٹے کو ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا گھر پر لگانے اور اس ضمن میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا ۔
اس واقعے کا مقدمہ مقتول عطاالرحمان کے بھائی عارف الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹا میں ’سیاسی گفتگو پر تکرار اور تلخ کلامی کا آغاز ہوا جس پر طیش میں آ کر والد نے اپنے پستول کی مدد سے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی۔‘
اس مقدمے کے مدعی اور مقتول کے بھائی عارف الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا بھائی قطر میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا اور وہاں سینیٹری کا کام کرتا تھا۔
عارف کے مطابق ان کے بھائی دو ماہ کی چھٹی لے کر پشاور میں اپنے گھر آیا تھا اور اسے 20 روز بعد واپس قطر جانا تھا۔

Watch Live Public News