(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈرشعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد بھارتی میڈیا نے کرکٹر اورسابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شاندار گھروں کی مالک ہیں جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ صرف بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کے گھر کی قیمت کا تخمینہ 140 ملین (14کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے 2022 میں مختلف منصوبوں سے 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔ ان کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یا 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک کے اثاثوں کی بات کی جائے تو سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس کُل تقریباً 232 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں پراپرٹی رکھنے کے باعث شعیب کے پاس بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔