ایک سال میں کتنے زائرین نے روضہ رسولﷺ کی دید کی سعادت حاصل کی؟

roza rasool
کیپشن: roza rasool
سورس: Web desk

ویب ڈیسک :سال 2023 کے دوران 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجد نبوی میں عبادت کی اور روضہ رسولﷺ کے دیدارکی سعادت حاصل کی۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ زائرین نے عمرہ ادا کیا، جبکہ سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبوی میں عبادت کی۔

  سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2023 میں ساڑھے 13 ملین (ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار) مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو عمرہ زائرین کی ریکارڈ توڑ آمد تھی۔

سعودی وزیر کے مطابق گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔