بیٹےکی مہندی پر مریم نواز کی روایتی ملبوسات میں دلکش تصاویر وائرل

بیٹےکی مہندی پر مریم نواز کی روایتی ملبوسات میں دلکش تصاویر وائرل
کیپشن: بیٹےکی مہندی پر مریم نواز کی روایتی ملبوسات میں دلکش تصاویر وائرل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر کے بعد اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جس نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ اس تصویر میں مریم نواز کو روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب کے دوران لی گئی تصویر میں انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج پر مشتمل بھاری اور نفیس لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کے لباس پر باریک گوٹے اور خوبصورت کڑھائی نمایاں ہے، جبکہ دوپٹہ سر پر بڑے شوق و خلوص سے اوڑھا ہوا ہے جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی دیکھی جا سکتی ہے۔

مریم نواز کا یہ لباس مہندی کی رنگینیوں کے ساتھ میل کھاتا ہے اور سادگی و وقار کے ساتھ ایک شاہانہ انداز بھی پیش کرتا ہے۔ زیورات کے انتخاب میں بھی روایتی حسن کو ترجیح دی گئی ہے۔

اگرچہ یہ شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، مگر سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر نے عوامی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے اور صارفین نے مریم نواز کے لباس اور انداز کی تعریف کی ہے۔

Watch Live Public News