چیئرمین پی سی بی سینئر وکیل شاہ خاور کو بنا دیا گیا

چیئرمین پی سی بی سینئر وکیل شاہ خاور کو بنا دیا گیا
کیپشن: Senior lawyer Shah Khawar was made Chairman PCB

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے۔ جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذراٸع کے مطابق شاہ خاور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پی سی بی چیٸرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں کروایا جائے گا۔