(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے کہ وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔۔