جس مرضی جج کو بٹھا لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے،علیمہ خان

جس مرضی جج کو بٹھا لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے،علیمہ خان
کیپشن: جس مرضی جج کو بٹھا لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے،علیمہ خان

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ حکومت جس مرضی جج کو بٹھالے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے خلاف ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں جج تبدیل ہو گیا ہے۔اب آپکو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ کیسے خاص چن کر جج لگائے جاتے ہیں۔جج ارجمند بڑی جلدی میں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اور 14سال سزا دے دی جائے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہیہ بانی پی ٹی آئی کو زبردستی جیل میں رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔القادر کیس میں بشری بی بی کو کس سہولت کاری پر سزا سنائی گئی یہ نہیں بتایا گیا ۔یہ سارا کھیل پیسوں کا ہے،یہ سارا کھیل رشوت دینے اور لینے پر چل رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہے یہ سسٹم بے نقاب ہوتا جا رہا ہے،باقی جو اندر رہ گیا ہے،عوام کو پتہ چلنا چاہیئے کہ کیسے انہوں نے اس سسٹم کو چلانے کے لئے آپکو گروی رکھا ہوا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کہتے ہیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔جس مرضی جج کو بٹھا لیں یہ جج  جواب دیں گے ۔انکی نسلیں ان سے پوچھیں گی کہ آپ نے اس ملک سے کسطرح ظلم اور غداری کی۔

Watch Live Public News