ژوب: سیکیورٹی فورسز نے  افغانستان سے خوارج  کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، 6 ہلاک

ژوب: سیکیورٹی فورسز نے  افغانستان سے خوارج  کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، 6 ہلاک

(ویب ڈیسک )  سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ   خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔ 

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کےلیے کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ  سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

Watch Live Public News