(ویب ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مری میں تمام قسم کی انٹری کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کا بھی داخلہ بند کر دیا گیا ہے،شہریوں کے عدم تعاون کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔
مقامی افراد اور سیاحوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں برف ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے،راستہ کلئیر ہونے کے بعد انٹری پوائنٹس پر داخلہ کی اجازت دے دی جائے گی۔