(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے آج رات 12 بجے تک کا وقت ہے، بانی پی ٹی آئی کی منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری کے تحت جو کرنا ہے وہ کر رہی ہے، ابھی وقت ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔