وفاقی دارالحکومت میں 26 جنوری سے ای سٹیمپنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا

وفاقی دارالحکومت میں 26 جنوری سے ای سٹیمپنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں 26 جنوری سے ای سٹیمپنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیڈرل ٹریثری آفس کو خط ارسال کردیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 26 جنوری سے کسی بھی قسم کے سٹیمپ پیپرز کا اجراء روک دیا جائے، 26 جنوری سے پہلے جاری کیے گئے سٹیمپ پیپرز کو استعمال کیا جا سکے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 26 جنوری یا اس کے بعد کسی بھی قسم کے سٹیمپ پیپرز کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News