وفاقی حکومت نے اوگرا کا نیاچیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے اوگرا کا نیاچیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اوگرا کانیاچیئرمین تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا، کابینہ ڈویژن نےاوگرا کےنئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے باضابطہ عمل شروع کردیا۔

چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیےکابینہ ڈویژن نے15 روز میں درخواستیں طلب کرلیں، چیئرمین اوگرا کو اسپیشل پروفشنل پےاسکیل پر 4 سال کے لیے تعینات کیا جائےگا۔ 

چیئرمین اوگرا کےلیےتعلیمی قابلیت ماسٹری ڈگری،کم سے کم تجربہ 20سال مانگا گیا ہے، نئےچیئرمین اوگراکے لیے عمر کی بالائی حد61 سال مقررکی گئی ہے ۔

چیئرمین اوگرامسرورخان کی ایک سالہ توسیع کی مدت آئندہ ماہ 22 فروری کوختم ہوجائےگی ، چیئرمین اوگرامسرور خان کی 4 سالہ مدت 22 فروری 2025 کو ختم ہوگئی تھی۔

موجودہ حکومت نے مسرورخان کو بطور چیئرمین اوگرا ایک سال کی توسیع  دی ، مسرورخان کو پی ٹی آئی دور میں چیئرمین اوگرا تعینات کیا گیا تھا ۔ 

مسرور خان کی فروری 2021 میں 4 سال کےلیےبطور چیئرمین اوگرا تعیناتی کی گئی تھی۔ 

Watch Live Public News