پنجاب میں مزید بارشوں اور برفباری بارے الرٹ جاری کردیا گیا

پنجاب میں مزید بارشوں اور برفباری بارے الرٹ جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید بارشوں اور برفباری بارے الرٹ جاری کردیا،   پی ڈی ایم اے پنجاب نے پیش گوئی کی  26 سے 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اور 27 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری اور شدید بارش کا امکان ہے۔ 

 لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہو گی۔

لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے, وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔

مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Watch Live Public News