واشنگٹن : امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔ امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ کا کہنا ہے کہ انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے پرامید ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے، پاکستان کیلئے معییشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گذشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے لئے امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی ہے جب کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 215 ملین ڈالر پاکستان کو دیے گئے۔