کراچی : یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلئیر کردیا، پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک قدم دوری پر ہے، یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال ہوجائینگی ، پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے ، یورپ میں بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔