آئی پی پیز  کے ذریعے  مہنگی بجلی کی پیدوار  پر ایف پی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ

آئی پی پیز  کے ذریعے  مہنگی بجلی کی پیدوار  پر ایف پی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس  نے  معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ   ایف پی سی سی آئی سپریم کورٹ میں درخواست کرے گی،عدالت سے مطالبہ کیا جائے گا  کہ ناقابل برداشت صورتحال میں مداخلت کرے،یہ ناقابل برداشت بوجھ ہر پاکستانی کے حق زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔

گوہر اعجاز  نے کہا  کہ   پاکستان چند سالوں میں ایک ہی سی غلطیاں دوبارہ نہیں برداشت کر سکتا، نئے "سرمایہ کاروں" کا ایک گروپ کچھ نہ کرنے کے عوض پیسہ کمانا چاہتا ہے،ہمیں خوشحالی کے لیے صرف بدانتظامی کا خاتمہ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ   مہنگی بجلی تمام پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے،بجلی کی زیادہ قیمت شہریوں کو غربت میں دھکیل رہی ہے، مہنگی بجلی کے باعث کاروبار دیوالیہ ہو رہے ہیں،بجلی پاکستان کی صنعتوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ہے، مہنگی بجلی براہ راست 240 ملین لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا  کہ  ہمارے تھنک ٹینک نے آئی پی پی کی معلومات اور ڈیٹا قوم کے ساتھ شئیر کیا، 2020 میں سابقہ عبوری توانائی کے وزیر محمد علی نے ایک تفصیلی رپورٹ لکھی تھی،رپورٹ کے مطابق حکومتی نااہلی اور آئی پی پی کی وجہ سے سینکڑوں اربوں کا نقصان ہو رہا ہے،وہ رپورٹ آج تک مکمل طور پر نافذ کیوں نہیں کی گئی، حکومت نے اس رپورٹ میں مطالبہ کردہ فرانزک آڈٹ کا حکم کیوں نہیں دیا، آئی پی پی معاہدوں کے تحت، پاکستان اربوں روپے ان کمپنیوں کو ادا کرتا ہے۔

Watch Live Public News