سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن: خدمت اور تعلیم کا حسین امتزاج

سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن: خدمت اور تعلیم کا حسین امتزاج
کیپشن: سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن: خدمت اور تعلیم کا حسین امتزاج

ویب ڈیسک: خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے لیے وقف ادارہ سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن گزشتہ سات دہائیوں سے خدمت اور تعلیم کا حسین امتزاج پیش کر رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن، راولپنڈی کا قیام 1955 میں عمل میں آیا،یہ ادارہ پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے،تقریباً 600 معذور طلباء اس ادارے میں تعلیم، تربیت اور ہنر حاصل کر رہے ہیں،یہاں سماعت اور بینائی سے محروم بچوں کے لیے خصوصی تعلیم کا بندوبست ہے، سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن میں نرسری سے لے کر بیچلر آف فائن آرٹس اِن گرافک ڈیزائن تک تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

2024 میں ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کے تحت جامع ترقیاتی کام انجام دیے گئے،ادارے کی جدید تزئین و آرائش، تدریسی سہولیات اور انفراسٹرکچر کو مکمل بہتر کیا گیا،اس ترقیاتی مرحلے میں ادارے کے لیے ایک اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا گیا، سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن کی 70 سالہ خدمات قابلِ فخر ہیں، سر سید اسکول اینڈ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن کی یہ کاوش عوامی فلاحی جذبے کی عکاس ہے۔

Watch Live Public News