بلند وبالا چوٹیوں کا فاتح، انسانیت کا خادم اور پاکستان کا فخر، کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید

بلند وبالا چوٹیوں کا فاتح، انسانیت کا خادم اور پاکستان کا فخر، کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید
کیپشن: بلند وبالا چوٹیوں کا فاتح، انسانیت کا خادم اور پاکستان کا فخر، کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید

ویب ڈیسک: پاکستان آرمی کے کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف طب کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دیں بلکہ بلند و بالا پہاڑوں کو بھی سر کر کے اپنی جرأت، عزم اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید اپنی  طبی عسکری خدمات  سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ  ایک ماہر کوہ پیماء بھی ہیں،ڈاکٹر  حسن جاوید  کی کوہ پیمائی میں  شاندار کامیابیاں کسی غیر معمولی کارنامے سے کم نہیں ہیں،3جولائی 2025 کو   ڈاکٹر حسن جاوید نےنانگا پربت المعروف "قاتل پہاڑ" کو کامیابی سے سر کیا، کرنل حسن جاوید نانگا پربت سر کرنے والے اُن چند پاکستانی کوہ پیماؤں   میں شامل ہو گئے جن کاتعلق گلگت بلتستان سے نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسن نے دنیا کی خطرناک اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے ایک سال سخت تربیت اور منصوبہ بندی  کی، کرنل حسن جاوید نے مختلف بلند و بالا چوٹیوں پر پاکستان اور پاک فوج کا پرچم سربلند کیا،ان کی  اہم مہمات میں سوکیسر، خسرگنگ، اسپانٹک اور گاشہ بروم ٹو جیسی مشکل چوٹیاں شامل ہیں، کرنل رانا حسن جاوید   کی لگن، نظم و ضبط اور غیر متزلزل عزم نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید کوہ پیمائی کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سرجری میں بھی مہارت رکھتے ہیں، کرنل ڈاکٹر حسن نے اپنی طبی مہارت کو کوہ پیمائی کے دوران استعمال کرتے ہوئے K-2 بیس کیمپ میں شدید زخمی کوہ پیماء کی سرجری کر کے جان بچائی،رواں سال  نانگا پربت کے بیس کیمپ پر ایک اور کوہ پیماء کو سر پر چوٹ لگنے پر کامیاب آپریشن کیا۔ کرنل ڈاکٹر حسن پاکستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی ثقافت  کو فروغ دینے  کےلیےسرگرم ہیں۔

Watch Live Public News