ٹرمپ نے 5 طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

ٹرمپ نے 5 طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا
کیپشن: ٹرمپ نے 5 طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ دہرا دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایک مرتبہ پھر بھارت کے نام نہاد "آپریشن سندور" کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر گیا ہے، جس سے نئی دہلی کو سفارتی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ اگر انہوں نے مداخلت نہ کی ہوتی تو خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ "میں نے دونوں ملکوں سے صاف کہہ دیا کہ اگر جنگ نہ روکی گئی تو امریکا اُن سے تجارت بند کر دے گا۔"

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو جنگ سے باز رکھا اور خطے کو ایک تباہ کن ایٹمی تصادم سے بچایا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے "آپریشن سندور" کو ایک بڑی عسکری کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، لیکن ٹرمپ کے تازہ ترین بیان نے بھارت کے بیانیے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے کا بیان سامنے آ چکا ہے، جو کہ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان نہ صرف پاک بھارت کشیدگی کے اصل حقائق کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر امریکہ کی ثالثی کردار اور پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Watch Live Public News