بابر اعظم ، محمد رضوان کی تنزلی، آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

بابر اعظم ، محمد رضوان کی تنزلی، آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کی  تنزلی ہوئی ہے۔

بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے چار درجے بہتری کے بعد دسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ محمد رضوان کی پوزیشن بھی ایک درجہ نیچے ہو کر اب 14ویں ہے۔ بنگلادیش کے تنزید حسن نے 18 درجے ترقی کے ساتھ 37ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔ بنگلادیش کے مستفیض الرحمان 17 درجے ترقی کے ساتھ 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔ مہدی حسن نے 9 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے 16ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے 7 درجے بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Watch Live Public News